سعودی عرب میں 24 فنٹیک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اینڈ ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مختلف مالیاتی اداروں اور ماہرین کی بڑی تعداد شریک ہے نمائش میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی دورہ کرکے پاکستانی کمپنیوں کے ماہرین سے ملاقات کی .
سعودی دارالحکومت ریاض میں 24 فنٹیک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اینڈ ایکسپو میں مالیاتی اکانومی کو فروغ دینے کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تین سو کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں پاکستانی پویلین کا افتتاح پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا اور مختلف سٹالز کا دورہ کرکے پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اس موقعہ پر سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی سینٹرل بنک کے گورنر ایمن الشعاری نے کہا کہ سعودی عرب نے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اسے اعلی ترین ترجیح دیتے ہوئے عوامی،نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کو فعال بنایا ہے اور سروسز کے معیار کی ٹھوس بنیاد رکھی ہے اور مملکت کی عالمی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے اور 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک سعودی عرب میں فنٹیک کمپنیوں کی تعداد 224 تک پہنچ چکی ہے اور ہمارا ہدف 2030 تک ان کمپنیوں کی تعداد 525 تک پہنچانا ہے.تین روزہ کانفرنس اینڈ ایکسپو کا مقصد فیصلہ سازوں،سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین،کاروباری افراد اور ماہرین کے درمیان روابطہ کو قائم کرنا ہے تاکہ ڈیجیٹل اکانومی کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو.