14 اگست کے اشتہار میں قائداعظم کی تصویرشامل نہ کرنے پر انکوائری جاری ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست کے اشتہار میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر شامل نہ ہونے کے معاملے پر انکوائری ہو رہی ہے۔عطا تارڑ نے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے اشتہار کو سیاست کی نذر کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے۔وزیرِ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی ٹرک روانہ کیے ہیں۔این ڈی ایم اے، پاک فوج اور این جی اوز نے مل کر ریلیف آپریشن میں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو جو بھی مدد درکار ہوگی، وفاق تعاون کرے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت کسی سطح پر زیرِ غور نہیں۔پی ٹی آئی کے ساتھ قومی ایشوز پر بات چیت جاری رہے گی، جیسا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں بھی ان کا کردار رہا۔این ایف سی ایوارڈ پر ایس ایم تنویر کی رائے کا احترام کیا گیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ان کے پاس ذاتی شواہد موجود نہیں تاہم پراسیکیوشن کا کیس مضبوط ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں