15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ کل بیجنگ جائیں گے

چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کل سے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین کے دوران وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات کریں گے۔ قرض کی ری شیڈولنگ کےلیے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ چین کے توانائی کے سرکولر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات کریں گے۔ پاکستان چین میں 3 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے چین کو واجب الادا قرض کی 3 سال کےلیے ری شیڈولنگ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔ وزیر خزانہ چینی حکام کے نام قرض کی ری شیڈولنگ کےلیے وزیراعظم کا خط بھی لے کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں