پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ 180 نشستیں جیتنے والا جیل میں اور 17 نشستیں جیتنے والا وزیراعظم ہے۔ رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ عوام کی حق حکمرانی کو ہی ریاست کہا جاتا ہے، ساری دنیا کو پتا ہے کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے، فراڈ کی بنیاد پر عمارت کو تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے فسطایت کی انتہاکردی جس طرح کی حرکتیں کی جارہی ہیں وزیراعلیٰ کےپی کا بیان حق بجانب ہے، وزیراعلیٰ کےپی جہاں جائیں گے ان کا اسکواڈ تو ساتھ ہوگاریاستی آداب ہیں کہ وزیراعلیٰ کے اسکواڈ کو روکا نہیں جاسکتا، نواز شریف کے ساتھ پولیس اسکواڈ کس بنیاد پر جاتا ہے، علی امین گنڈاپور جب بھی آتے ہیں حکومت رکاوٹیں کھڑی کردیتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ رکاوٹوں کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کو اپنے ساتھ کرین لانی پڑتی ہے، گنڈاپور جب بھی احتجاج کیلئے آتے ہیں حکومت رکاوٹیں کھڑی کردیتی ہے، رکاوٹوں کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کو اپنے ساتھ کرین لانی پڑتی ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا بحیثیت وزیراعلیٰ اور پارٹی لیڈر الگ الگ کردار ہے، گنڈاپور کے حلقے میں مدمقابل جے یو آئی ہوتی ہے اس لئےمؤقف الگ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے موقف میں مماثلت ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے مؤقف میں مماثلت ہے، فضل الرحمان چاہتے ہیں نئے الیکشن ہوں تو ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ اس حکومت کو باہر کریں، مشرکہ مقصد کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہر چیز میں جے یو آئی، پی ٹی آئی ساتھ ہوں۔
انتخابی اتحاد نہ ہوا تو ظاہر ہے جے یو آئی اور پی ٹی آئی امیدوار مدمقابل ہوں گے، ہم چاہتے ہیں تحریک کیلئے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دبنگ طریقے سے کارکردگی دکھا رہے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کسی پالیسی کیلئےقربان نہیں کرسکتے، حکومت کے خلاف جو بھی تحریک چلائے گا ہم ساتھ ہوں گے۔