سال 2024 اپنے اختتام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ لوگ اس بارے میں متجسس ہیں کہ نیا سال 2025 کیسا ہوگا اور اپنے ساتھ کیا نیا لائے گا۔بلغاریہ کی آنجہانی نابینا خاتون بابا وانگا نے ہر سال کی طرف 2025 کے حوالے سے بھی پیشگوئیاں کی ہیں جنہیں پڑھ کر آپ پر کپکپی طاری ہو سکتی ہے۔
بابا وانگا نے ISIS کے عروج، نائن الیون حملے اور یہاں تک کہ 1996 میں اپنی موت کی پیشگوئی کی تھی لیکن ان کی 2010 اور 2014 کے درمیان ایک طویل جنگ کی پیشگوئی خوش قسمتی سے درست ثابت نہ ہو سکی۔
2025 کے بارے میں بابا وانگا کی پیشگوئیاں ملاحظہ کیجیے:
عالمی تنازع: چین اور امریکا کے درمیان اختلاف کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے جبکہ یورپ میں ایک بڑا تنازع جنم لے سکتا ہے جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوگی اور عالمی سطح پر آبادی میں نمایاں کمی دیکھی جائے گی۔
خلائی مخلوق سے سامنا: کھیلوں کے بڑے ایونٹ کے دوران انسانیت کا خلائی مخلوق سے سامنا ہو سکتا ہے۔
طبی میدان میں ترقی: 2025 میں سائنسدان ایک لیبارٹری میں انسانی اعضاء تیار کر سکتے ہیں جو ٹرانسپلانٹس میں انقلاب برپا کرے گا۔ اس کے علاوہ کینسر کے علاج میں پیشرفت بڑی پیشرفت ہوگی۔
اگرچہ بابا وانگا کی یہ پیشگوئیاں دلچسپ ضرور ہیں لیکن ان کی درستگی غیر یقینی ہے۔
بابا وانگا نے 2024 کے بارے میں کیا کہا تھا؟
انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت نہ ہو سکی لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اس حملے کو خفیہ رکھا گیا ہو۔یورپ میں مزید دہشتگردانہ حملوں سے خبردار کرتے ہوئے بابا وانگا نے کہا تھا کہ ایک بڑا ملک حیاتیاتی ہتھیاروں کا تجربہ یا استعمال کرے گا لیکن خوش قسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔
2024 میں ایک بڑے معاشی بحران کی پیشگوئی کی تھی جبکہ بڑھتے ہوئے قرضوں اور سیاسی تناؤ سے عالمی معیشت کے متاثر ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا۔بابا وانگا نے کہا تھا کہ 2024 میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ ان کی یہ پیشگوئی درست معلوم ہوئی کیونکہ اس سال ڈیجیٹل سکیورٹی کے بہت سے مسائل سامنے آئے۔
انہوں نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک بڑی ترقی کا بھی ذکر کیا تھا۔ حیران کن طور پر گوگل نے ولو نامی ایک نئی کوانٹم چپ تیار کی جو غلطیوں کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے اور کوانٹم کمپیوٹنگ کو بہتر بناتی ہے۔