2025 کا آغاز ہو گیا، نیوزی لینڈ میں سال نو کا جشن

دنیا میں 2025 کا آغاز ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ میں سال نو کا شاندار جشن منایا جا رہا ہے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے نہا گیا ہے۔

دنیا میں نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئے سال کی آمد پر آکلینڈ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور اسکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے۔

آکلینڈ میں سال نو کے جشن میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو آتشبازی سے محظوظ ہو رہی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کا شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے بعد 2025 کا اگلا پڑاؤ روس کے دور دراز کے جزائز میں ہوگا جہاں پاکستان کے شام 5 بجتے ہی وہاں نیا سال شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے نیا سال شروع ہوگا۔ براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2025 کا آغاز جاپان میں ہوگا، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوں گی۔

جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2025 پاکستان پہنچے گا۔

سال 2025 دنیا بھر کا سفر کرتا ہوا دوہزار پچیس پاکستان پہنچے گا۔ یہاں بھی پاکستانی عوام بھرپور طریقے سے جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہے گی۔

جس ملک میں سال 2025 کو دنیا میں سب سے آخر میں خوش آمدید کہا جائے گا وہ دنیا کی واحد سپر پاور امریکا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ صبح 11 بجے کے وقت نئے سال کا جشن شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں