میڈرڈ(ایجنسیاں)ہسپانوی این جی او کمنڈو فرنٹیراس لوگیڈا کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اسپین میں داخل ہونے کی کوششوں کے دوران 3 ہزار 90 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو گئے، جن میں 192 خواتین اور 437 بچے بھی شامل تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد نے الجیریا اور بیلریک جزائر کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جبکہ تقریباً 10 ہزار افراد کی موت سمندر میں ہوئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال شمالی افریقہ سے کینیری جزائر کے راستے یورپ میں داخلے کی کوششوں میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ یہ راستہ یورپ میں داخلے کے لیے سب سے خطرناک مانا جاتا ہے۔

