رواں برس 21 جولائی دنیا کا گرم ترین دن بن گیا۔ یورپی یونین کلائمٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ 21 جولائی دنیا میں اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ای یو کلائمٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ای یو کلائمٹ مانیٹر نے بتایا کہ 1940 سے رکھے گئے ریکارڈ میں 21 جولائی اب تک کا گرم ترین دن ہے۔ اس سے پہلے 6 جولائی 2023 کو گرم ترین دن کا ریکارڈ بنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 6 جولائی 2023 کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.08 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں گرم ہوتی آب و ہوا کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days