22 ستمبر کو دنیا بھر میں کار فری ڈے منایا جائے گا

کل 22 ستمبر کو دنیا بھر میں کار فری ڈے منایا جائے گا، لندن میں 200 سڑکوں کو بند جبکہ سویڈن کی عوام پبلک ٹرانسپورٹ کی 24 گھنٹے کی ٹکٹ فقط 1 کرونا میں حاصل کرسکے گی۔

ہر سال 22 ستمبر کو کار فری ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد شہریوں کو کاروں کے استعمال میں کمی لانے اور پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکلنگ، اور پیدل چلنے کی ترغیب دینا ہے۔اس سال لندن کی شہری حکومت نے شہر کی 200 سڑکوں کو بند کرکے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے.

یورپ کے دیگر ممالک میں سائیکل ریس، پیدل چلنے کے پروگرام، اور ماحولیاتی آگاہی کی ورکشاپس شامل ہیں۔ سویڈن کی پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے اس سال انوکھا اعلان کیا گیا ہے کہ عوام 1 کرونا میں 24 گھنٹے تک اسکانے صوبے میں جتنا چاہیں سفر کریں. یورپی ماحولیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کے طرز کو بہتر بنائیں اور ایک صحت مند اور صاف ستھرا ماحول تشکیل دیں.

اپنا تبصرہ لکھیں