24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 81 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں تیزی آگئی ہے۔ وسطی غزہ، خان یونس اور بیت اللہیہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 81 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق نصیرات میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 25 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 18 فلسطینی خان یونس اور 5 فلسطینی بیت اللہیہ میں اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ 285 دن سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 794 ہوگئی ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 89 ہزار 364 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں