24 گھنٹوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے:ایران کا دعویٰ

تہران/خلیج فارس (ایرانی میڈیا/غیر ملکی ذرائع) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان میں سے 21 امریکی فوجی بحرین کے نیول اڈے پر مارے گئے۔

ایرانی فورسز نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا اور امریکی تیل کے جہاز کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔قبل ازیں پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہیں، تاہم ان میں ہونے والے ممکنہ انسانی اور مالی نقصان کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔