24 نومبرکو پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنان کیلئے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اُس کو بھی ریکارڈ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں