پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب جوعلاج کی غرض سے لند ن میں موجود ہیں نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہامیں چیمپئنز ٹرافی کیلئےٹیم کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
ہماری ٹیم بہت مضبوط ہےاور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بہترین نتائج دے گی۔پاکستان میں نیا بنایا گیا اسٹیڈیم بہت شاندار ہے۔صائم ایوب نے بتایامیں نے ہمیشہ چیمپئنز ٹرافی کے پروگرامز دیکھے ہیں اور بہت خوش ہوں.میں بھی بہت خواہش رکھتاہوں کہ جلدازجلد ٹھیک ہوکرٹیم کاحصہ بنوں.

