آل پاٹیز پالیمانٹری گروپ کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس کاانعقاد

برطانوی پار لیمنٹ ہائو س آف کامننز میں آل پاٹیز پالیمانٹری گروپ (اے ۔ پی ۔ پی ۔ جی ) کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ مختلف سماجی و سیاسی افراد موجود تھے . آزاد کشمیر کے صدر پیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں خطہ کشمیر کی صورت حال پر برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کو بریفنگ دی گئی اورمقررین نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا۔میڈیاسے خصوصی بات کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں