27 ویں ترمیم کیخلاف مولانا نے کال دی تو حکمرانوں کو لگ پتہ جائے گا: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو حکمرانوں کو لگ پتہ جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم ن اور ش کے گلے پڑے گی، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب کیلئےعدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں