کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ میں 30 سالوں سے ہاؤس وائف کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہوں اسلئےمیری آواز بہت اونچی ہے۔
پرینکا گاندھی کیرالا کے وایناڈ سے لوک سبھا کے بائی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، منگل کو انھوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل اعلیٰ ایون تک پہنچانے کیلئےان کی آواز بہت اونچی ہے۔
ازراہِ مذاق ان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے گھریلو خاتون ہونے کی وجہ سے ان کی اونچا بولنے کی مشق ہوگئی ہے اور ان کے شوہر اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں۔چنگاتھرا میں خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ میری آواز کتنی اونچی ہے یہ میرے شوہر آپ کو بتائیں گے، میں ایک فائٹر ہوں اور اگر آپ نے مجھے منتخب کرتے ہوئے ایم پی بنایا تو میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گی۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے یہاں خوف اور نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی اور مختلف کمیونیٹز میں ایک دوسرے کے خلاف جذبات کو بھڑکایا ہے۔پرینکا نے کہا کہ جب آپ کو ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کیلئےکہا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی اور آپ کے جذبات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔