میچ کو امریکہ میں ہونے والے سپر بال سے معوزنہ کیا جا رہا ہے ۔نیو یارک اور امریکہ کے تمام نشریاتی ادارے مسلسل میچ کی خبریں نشر کر رہے ہیں ۔صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اسٹڈیم کا رخ کریں گے ۔نیو یارک ٹرانزٹ ، بس اور ٹرین کی خصوصی سروس آدھی رات سے کرکٹ اسٹیڈئم کے لئے شروع ہو جائے گی ۔
ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے شہریوں کو ٹریفک روٹ اور ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔نیو یارک سٹی کے مختلف پوائنٹ سے فری بس سروس کا انتظام کیا گیا ہے ۔نیو یارک سٹی میں مختلف مقامات پر فری کار پارگنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ، جہاں سے فری بس سروس مہیا کی گئی ہے ۔ کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں آج شام سے ہی پولیس کی بڑی تعداد سکیورٹی پر تعینات ۔پولیس کا گشت جاری ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر ۔نیو یارک گورنر ، میئر نیو یارک ، لانگ آئلنڈ ناسو کاؤنٹی ایگزیکٹو ، انتظامیہ ، سب کی طرف سے بہتر سہولیات اور اسکیورٹی کے لئے خصوصی ہدایات جاری ۔۔ایف بی آئی ، پولیس اور دیگرقانون نفاذ کرنے والے اہم ادارے الرٹ ۔