جنوبی کوریا(چوھدری شوکت علی )جنوبی کوریا میں فلسطین میں جاری بربریت پر جنوبی کوریا کے پانچ شہروں میں کیا گیا۔تاریخی اور سب سے بڑا احتجاج جنوبی کوریا کے شہر آنسان میں کیا گیا ۔احتجاج میں مسلم کمیونیٹی کے علاوہ جنوبی کوریا کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی،جانب سے بھرپور شرکت کی گئی ۔جنوبی کوریا ہیومین رائٹس اور دیگر انسانی حقوق سے وابستہ تنظیموں نے شرکت کی ۔
احتجاج کے میں کورین دیگر مکاتب فکر کے افراد کے ساتھ ساتھ بنگلادیش ۔پاکستان ۔اور عرب ممالک کے باشندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔شرکاء،نے فلسطینی عوام کے حق میں بینریز اور پلے کارڈ اٹھا کر اظہار یکجہتی کیا۔تاریخی احتجاج،نے جنوبی کوریا میں عوام کو جنھجوڑ کررکھ دیا۔
ازبکستان کے سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔زرائع۔احتجاج شام 5بجے سے لیکر 7بجے تک جاری ہے ۔
احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی شاہرہ پر آگئی ۔لوگوں کے جمع غفیر نے فلسطین کے حق میِں آواز بلند کی اور اسرائیلی بربریت کی پر زور مزحمت کی گئی ۔احتجاج کو پر امن رکھنے کے لیے پولیس اور دیگر حساس اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
پولیس نے احتجاج ریلی کو پرامن طریقے سے مرکزی جگہ تک پہنچایا۔
فلسطین کو آزاد کرو! فلسطینیوں پر ظلم بندکرو ۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے جس پر اسرائیلی بربریت اور مظالم کی مذمت کی گئی ۔
شرکاء نے احتجاجی تقاریر بھی کی جس میں کھلے عام اسرائیل بربریت پر فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھائی .
جنوبی کورین حکومت سمیت عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اس ظلم کو روکے اور فلسطینیوں کو بھی اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ۔فلسطین کو کھنڈر ہونے سے بچایا جائے . بچوں عورتوں کو تحفظ دیا جائے اور خوارک کی ترسیل یقینی بنائی جائے. بندش کو فلفور بحال کیا جائے ۔