35 سالہ کینسر کی مریضہ فوزیہ یوسف مددکیلئے اپیل

اس بےبس، دکھوں کی ماری 35 سالہ لڑکی فوزیہ یوسف کے چہرے پر اب معدوم ہوتی زندگی اور موت کے سائے بڑھنے لگے ہیں. بیچاری نے دکھ بھرے لہجے میں پہلی بار مجھے فون کر کے ہلا کر رکھ دیا، کہنے لگی زندگی صرف ایک بار ملتی ہے، میں نے بچپن اور جوانی بیماری میں ہسپتالوں میں گزار دی، میری قسمت میں یہ سب تھا تو پیدا کیوں کیا گیا, آخری الفاظ مجھے موت سے بچا لیں کہہ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

فوزیہ یوسف کی فوری مدد کرنا ضروری ہو گیا ہے.اس کی مدد ہم پر فرض ہی نہیں اب اور قرض بھی ہے. اس
لڑکی فوزیہ کے 106 کے قریب آپریشن کروائے ہیں، زیادہ تر شیخ زاید ہسپتال لاہور میں ہوئے ہیں، ہاں کے اس وقت کے سربراہ ڈاکٹر اکبر صاحب نے بھی فوزیہ کے علاج کیلئے اپنے بساط سے زیادہ کسی بھی ہسپتال کے سربراہ سے زیادہ بڑھ کر مدد کی، وہ اس بات کی تصدیق کریں گےلیکن وہاں اب وہ لا علاج قرار دی جا چکی ہے.

فوزیہ اس وقت زندگی موت کی کشمکش میں ہے، میرے ایک دوست صحافی آصف بٹ، چھوٹے بھائیوں جیسے ایک اور دوست آج کل وکالت میں نامور میاں داؤد نے بھی کوئی کثر نا چھوڑی، ایک نیشن اخبار کے دوست آصف بٹ، نیو ٹی وی سے سلمان قریشی کو بھی سلام کہ انہوں نے فوزیہ کے علاج کیلئے مدد کی، غرض کہ لاتعداد دوستوں سے رابطہ کر کے اس کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر چکا ہوں.

گرین ٹاؤن لاہور کی رہائشی 35 سالہ لڑکی کو کینسر کا ایک مرض ہے، وہ 20 سال سے اس مرض سے لڑتی لڑتی جوانی کو بھی خیر بعد کہتی نظر آ رہی ہے، شوگر کی مریضہ بن چکی ہے، دو بار heart attack ہو چکا ہے، اس کے چہرے پر زندگی کی رونق ختم اور موت کے گھاٹ سائے نظر آنے شروع ہو چکے ہیں.
اس لڑکی کیلئے پرائیویٹ الشفاء ہسپتال اسلام آباد میں بیرون ملک سے آنے والے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم آخری امید کی کرن ہے.ڈاکٹرز کی ٹیم نے فوزیہ کو 5 جنوری کیلئےappointment time دیا ہے.

کم وبیش 5 ہزار دوستوں میں 20 فیصد تو ایسے ہیں جو اس لڑکی کے مکمل علاج کی زمہ داری اٹھا سکتے ہیں، باقی بھی دوست حسب توفیق اپنا حصہ ڈال کر ایک بار اس لڑکی کا آپریشن کرا دیں تو میں سمجھتا ہوں فوزیہ پر نہیں مجھ پر ایک احسان ہو گا .

اس بار آپریشن نا ہوا تو بیماری پھیل کر سیدھی اس کے گردن اور پھر دماغ تک پہنچ جائے گی ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے اگر نا روکا تو دو تین مہینوں میں اس کی موت واقع ہو جائے گی.

میاں داؤد کی ٹویٹ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لیا، بدقسمتی سے اس کے نیچے عملے نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا فون نا صرف فون سننا بند کر دیا بلکہ اسے بلاک کر کے ناجانے کیا رپورٹ بھیج دی ہے.

علاؤہ ازیں اسی ہسپتال کے آرتھوپیڈک کے ڈاکٹر پروفیسر شفیق احمد شفق جنہوں نے اس لڑکی کے ہم و بیش 40 آپریشن لئیے ہیں اور ریٹائرڈ ہو چکے ہیں وہ بھی تصدیق کر دیں گے.

یہ فوزیہ یوسف کا رابطہ نمبر ہے.0302451442،یہ فوزیہ یوسف کابنک اکائونٹ کی تفصیلات ہیں۔
MCB ۔Fouzia Youusuf (1583813351013534)(مسلم کمرشل بنک)

اپنا تبصرہ لکھیں