ورلڈ کپ کےپہلے مرحلے کا ٹیمپو نہ بن سکا،غیر معیاری پچز نے شائقین کو مایوس کر دیا


آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ۔پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے تک پہچنا بارش کی نذر ہونے کا امکان
ورلڈ کپ کےپہلے مرحلے کا ٹیمپو نہ بن سکا،غیر معیاری پچز نے شائقین کو مایوس کر دیا
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے گڈ نیوز
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا 16 جون کو اختتام ہو جاۓ گا پہلے مرحلے کے 16 میچز امریکہ میں کھیلے جانے ہیں اس کے بعد سپر ایٹ مرحلہ شروع ہو گا جس کے تمام میچز ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہیں۔امرہکہ جو آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے اور اپنے ریجن سے کوالیفائنگ راؤنڈ جیت کر ورلڈ کپ کیلۓ کوالیفائی کیا تھا اور اوپر سے امریکہ کو پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی مل گئی جس کا مقصد امریکہ میں کرکٹ کا فروغ ہے اور ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچز کامیابی سے کروا کر یہ ثابت بھی کر دیا کہ مستقبل میں آمریکہ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ کو منعقد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ورلڈ کپ کیلئے عارضی اسٹیڈیم بھی بناۓ اور اطلاعات کے مطابق امریکہ حکام نے ان عارضی اسٹیڈیمز کو اب لپیٹنا شروع کر دیا ہے امریکہ کا عارضی اسٹیڈیمز کا تجربہ بہت کامیاب رہا۔باقی امریکہ میں جو وکٹیں تیار کی گئیں وہ تنقید کی زد میں ہیں خاص طور پر نیو یارک کے گراؤنڈ کی وکٹ نے ورلڈ کپ کے ٹیمپو کو مسخ کرکے رکھ دیا شائقین نے بھرپور بوریت کا اظہار کیا ٹی 20 میچ تو لگ ہی نہیں رہے تھے ہر ٹیم تقریبا 120 کو اسکور سے آگے بڑھ ہی نہیں سکی ایک عجیب بوریت،یا یوں کہ لیں ورلڈ کپ کا آغاذ انتہائی پھیکا رہا۔اب ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ 16 جون کے بعد ویسٹ انڈیز میں شروع ہوجاۓ گا شائقین پر امید ہیں کہ سپر ایٹ مرحلہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ حقیقت میں شائقین کیلۓ ورلڈ کپ کا اصل آغاز ویسٹ انڈیز میں سپر ایٹ مرحلے سے ہوگا۔
قارئین محترم اب آتے ہیں پاکستانی امریکی کرکٹ ٹیم کی طرف ،ان میں امریکی ٹیم کا بظاہر پلڑا بھاری نظر آرہا ہے اور امریکہ کے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کا امکان تقریبا یقینی ہی ہے بس چند فیصد چانسز پاکستانی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے ہیں یعنی 50-50 چانسز ہیں۔پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کی سپر ایٹ مرحلے کیلۓ ایک رکاوٹ عبور کر لی۔دوسر رکاوٹ 16 جون کو پیش آۓ گی پاکستان کا میچ آئرلینڈ سے ہے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت بیتنا ہو گا وہ بھی ہائی مارجن سے،اس سے قبل امریکہ کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہے آئرلینڈ سے امریکہ اگر شکست کھاۓ گا تو یہ بھی ایک رکاوٹ پاکستان کی دور ہو جاۓ گا لیکن قارئین محترم آپ پاکستان کا جو فیصلہ کن میچ آئرلینڈ سے 16 جون کو امریکہ ریاست فلوریڈا میں ہے فلوریڈا میں 16 جون کو بھرپور بارش کی پیشین گوئی جاری کی گئی ہے جس سے پاکستانی ٹیم کا نقصان ہو گا کیونکہ آگر بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ ہو گیا تو پھر پاکستان اپنا پوائنٹ لوز کر جاۓ گا اور یوں پاکستان کی جگہ امریکہ ورڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلۓ کوالیفائی کر جاۓ گا.
قارئین محترم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے پی ایچ ایف مینجمنٹ کی طرف سے تو حسب معمول خاموشی اور بے حسی ہی بے حسی ہی ہے لیکن دوسری طرف پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سیلوٹ کہ انہوں نے آج کچھ گڈ نیوز دی ہیں انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیسے مینجج کیۓ جا رہے ہیں تا کہ پی ایچ ایف کے ملازمین کو ادائیگی کی جا سکے اور اس حوالے سے کافی ورک مکمل ہو چکا یے،قارئین محترم پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کی یہ کاوش قابل ستائش ہے اور انشاء اللہ پی ایچ ایف ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوتے ہی ان کی طرف بھرپور دعاؤں کا تانتا بندھ جاۓ گا اللہ تعالی ہم سب کیلۓ آسانیاں پیدا کرے آمین

اپنا تبصرہ لکھیں