لندن(مجتبی علی شاہ)فرید نیموچی کو بے قصور قرار دلوانے کی پوری تیاری کر رکھی تھی، خوشی ہے کہ کیس ختم ہوگیا، بیرسٹر معین خان،اس واقعہ کو بہت زیادہ اچھالا گیا تھا، اس مثبت فیصلے سے فرید نیموچی کی آزمائش بھی ختم ہوئی.کیس کے دفاع پر اٹھنے والے اخراجات کراؤن پراسیکیوشن سروس سے وصول کرنے کیلئے کیس دائر کردیا ہے.جرم ثابت ہونے پر فرید نیموچی کو جرمانے کے علاوہ کئی ماہ کی سزا اور سیکیورٹی لائسنس بھی تین برس کیلئے معطل ہو سکتا تھا .سی پی ایس نے عدالت میں بتایا کہ کیس کی نوعیت کے سبب مقدمہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے امکانات بہت کم ہیں. ذرائع کے مطابق پنزانی چیمہ نے کراؤن پراسیکیوشن سروس کو بتادیا تھا کہ وہ کیس میں گواہ کے طور پر پیش نہیں ہوں گی.حملے کا الزام ختم ہونے پر خوشی اور اطمینان ہوا ہے، فرید نیموچی کی کورٹ کے باہر گفتگو.
کراؤن پراسیکیوشن سروس نے ڈرامائی پیش رفت کے بعد نواز شریف کے گارڈ فرید نیموچی پر تھوکنے کا سنگین جرم کا کیس خارج کردیا.برطانیہ میں کسی کے منہ پر تھوکنے کو انتہائی سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے.پنزانی چیمہ نے تھوک پھینکنے کے واقعہ کو جسمانی ااور ذہنی تشدد قرار دے کر پولیس سے شکایت کی تھی .فرید نیموچی پر بینکر پنزانی چیمہ کے منہ پر اپریل میں تھوکنے کے الزام میں اپریل میں سی پی ایس نے مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا.فرید نیموچی آج اپنے وکیل بیرسٹر معین خان کے ہمراہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوئے تھے.پنزانی چیمہ پر تھوکنے کا واقعہ گزشتہ برس 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف دفتر سے روانہ ہوئے تھے.پنزانی چیمہ نے نواز شریف کی گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹا کر پوچھا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ پاکستان کے کرپٹ ترین سیاست دان ہیں.اس سوال فرید نیموچی نے غصہ میں تھوک کر گاڈی تیزی سے چلا کر لے گئے تھے.پنزانی چیمہ کی طرف سے واقعہ کی ریکارڈنگ کے سبب یہ منٹوں میں وائرل ہوگیا تھا.