41 برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا دورۂ آسٹریا، چانسلر کی مودی کیساتھ سیلفی

آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے تاریخی موقع پر سیلفی لیکر سوشل میڈیا کی زینت بنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی روس کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر آسٹریا پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 41 برسوں میں یہ کسی بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے آسٹریا کا پہلا اور تاریخی دورہ ہے۔ اس سےقبل وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1983 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ویانا میں اپنے قیام کے دوران نریندر مودی آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کریں گے جبکہ چانسلر کارل نیہمر سے بھی کاروبار سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر اعظم آسٹریا کے 2 روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری شخصیات، ویانا میں بھارتی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مذید تقویت دینے کے علاوہ بھارت اور آسٹریا کے کاروبار میں اضافہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں