لندن (مجتبیٰ علی شاہ )محمد اشرف عرف ملکو کے دورہ برطانیہ کا مقصد اپنی کمیونیٹی کو تفریح مہیا کرنا تھا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کاپریس کانفرنس سے خطاب.ملکو کو ان کے گانے قیدی نمبر 804 کے سبب برطانیہ آنے سے روکا گیا، فنکار تو سب کے سانجھے ہوتے ہیں.انہوں نے کہا کہ سیاست اگر اس نہج پر آگئی ہے کہ فنکاروں کا نام اے سی ایل ڈال کر روک انھیں روکا جائے تو افسوس ناک ہے.اس سے قبل عمران ریاض کو حج پر جانے سے بھی روکا گیا.انہوں نے مزیدکہا کہ ملکو کو روکنے کیلے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتا ہوں.خیال تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کا غصہ کم ہوگا لیکن ان کی حرکات اور جبر کا انداز نئی شکل اختیار کر رہے ہیں.ملکو کے پروگرام کے حوالے سے کمیونٹی کافی پرجوش تھی. مطالبات ہے کہ فنکاروں کو برطانیہ آنے کی اجازت دی جائے. شیر افضل مروت کا مزیدکہنا تھابیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بات لرنے والے بھگوڑے ہیں.پیسے لے کر لوگوں کی کردار کشی لرتے ہیں .

