اللہ کے گھر کا غلاف بنانے والی فیکٹری کی طرف سے نیا غلاف کلید بردار کے حوالے کر دیاگیا

مکہ مکرمہ :اللہ کے گھر کا غلاف بنانے والی فیکٹری کی جانب سے نیا غلاف تیار کرکے بیت اللہ کے کلید بردار کے حوالے کر دیا. نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ سمیت دیگر کے ہمراہ بیت اللہ شریف کا نیا غلاف کلید بردار عبدالمالک بن طہ الشیبی کے حوالے کیا غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب نئے اسلامی سال محرم الحرام کی یکم تاریخ کو منعقد ہوگی.

اپنا تبصرہ لکھیں