جنوبی کوریا(چوھدری شوکت علی سے)جنوبی کوریا میں منشیات کے استمعال میں تیزی سے اضافہ ،منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت کو روکنے کےلیے ملک بھر اگاہی مہم شروع کردی گئی.سول سوسائٹی ،اینٹی نارکوٹکیس مقامی این جی او اور لوکل گورنمںنٹ نے مشترکہ طور پر منشیات کی روک تھام کے لیے اگاہی واک کا اہتمام کیا ۔جس میں کورین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ غیر ملکیوں اور دیگر اداروں کے عہداران بھی اگاہی مہم کا حصہ بنے ۔منشیات سے متاثر ہونے والے اور نشہ کرنے والے افراد پر خاکے بھی بناکر عوام میں دیکھائے گئے ۔بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت سے کورین شدید پریشانی میں مبتلا ہے.جنوبی کوریا میں منشیات کے استمعال میں شدت کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔حکومت سمیت دیگر منشیات کی روک تھام والے ادارے اس کو قابو کرنے کی کوشش کرررہے ہے۔جنوبی کوریا میں چند شہروں میں بڑے پیمانے پر منشیات کی خریدو فروخت ہورہی ہے ۔اور نوجوان نسل مسلسل اس کا شکار ہورہی ہے۔منشیات میں ملوث افراد جن میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی ملوث ہے ۔انکی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔غیر ملکیوں کو بڑے پیمانے پر ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔گزشتہ چند روز قبل متعدد پب نائٹ کلب میوزک روم اور غیر ملکیوں کے ریسٹوریںنٹ پر پولیس کے کامیاب چھاپوں میں غیر ملکیوں،کی بڑی تعداد کو پکڑا گیا ہے ۔منشیات سے پاک شہر منشیات سے پاک زندگی ۔نو ڈرگز ۔صحت مند زندگی ۔صحت مند معاشرہ ۔کے بینر اٹھاکر عوام میں اگاہی دی گئی ۔منشیات کے بڑھتے ہوئے استمعال ترسیل نے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیے ہے۔عوام اور اداروں،کو ملکر اس لعنت کو روکنا ہوگا ۔