بیرونی ممالک کےلئے نئے عمرہ سیزن کا آغاز آج 14 ذوالحجہ 20 جون سے کیا جا رہا ہے

سعودی عرب کی جانب سے بیرون ممالک کے لیے نئے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز آج 14 ذوالحجہ 20 جون سے کیا جا رہا ہے تاہم داخلی عمرہ زائرین کے لیے عمرہ پرمٹ کا اجراء 20 ذوالحجہ 26 جون سے شروع کیا جائے گا.سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ کی جانب سے اعلان کے مطابق بیرون ممالک کے زائرین کے لیے آج 14 ذوالحجہ 20 جون کو نئے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ داخلی زائرین کے لیے 20 ذوالحجہ 26 جون سے نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجراء کیا جائے گا، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی عمرہ زائرین پرمٹ کے بنا مکہ مکرمہ میں داخل نا ہوں خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں