حزب اللہ اسرائیل کے فضائی دفاع کو زیر کر سکتا ہے:امریکہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کی صورت میں حزب اللہ اسرائیل کے فضائی دفاع کو زیر کر سکتا ہے .امریکی حکام کے تین سینئر اہلکاروں کی اسرائیل حزب اللہ ممکنہ جنگ کے حوالے سی این این سے اہم بات چیت کےدوران امریکی حکام نے مزیدخدشات کااظہارکرتے ہوئےکہاکہ اس جنگ میں بہت زیادہ قابل قدر آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم بھی زیر ہوسکتا ہے.امریکی اہلکاروں کے مطابق اسرائیل کی طرف سے بھی انہی خدشات کا اظہار کیا جاچکا ہے.حکام کامزیدکہناتھااسرائیل کی جانب سے لبنان میں زمینی اور فضائی حملے کرنے کی تیاری کے اشارے دیئے گئے ہیں.حزب اللہ کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کے لئے اسرائیل جنوبی غزہ سے وسائل کو شمالی اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں