لاس اینجلس:47 سالہ برائن جانسن، نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنی برین ٹری وینمو کو پے پال کو فروخت کرنے کے بعد اپنی پوری زندگی عمر میں اضافے کو روکنے کے لیے وقف کر دی ہے۔
برائن کا دعویٰ ہے کہ وہ اب 18 سالہ بیٹے کی عمر کے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ حیران کن تبدیلی ان کے بیٹے کے خون کے پلازما کے استعمال کا نتیجہ ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں حوصلہ افزائی:
انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے برائن جانسن نے والدین کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بچوں کو موت سے بچ نکلنے کے طریقے سکھائیں۔ انہوں نے طویل زندگی کے لیے سادہ طریقوں جیسے اچھی نیند، صحت مند خوراک، ورزش اور دوستوں و قریبی لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔
پلازما تبادلہ اور جدید طریقے:
برائن جانسن نے اپنے بیٹے اور والد کے ساتھ دنیا کا پہلا کثیر النسلی پلازمہ تبادلہ بھی آزمایا۔ تاہم، 30 ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد کے باوجود انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔
جانسن نے بعد ازاں بتایا کہ نوجوان کے پلازما کا تبادلہ جسمانی طور پر مفید ہو سکتا ہے، لیکن ان کے لیے یہ طریقہ سب سے موثر ثابت نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل:
جانسن کے سوشل میڈیا پوسٹ پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی جوانی کی تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ جانسن اتنے جوان اور صحت مند دکھائی دے رہے ہیں کہ لوگ انہیں ان کے بیٹے کا بھائی سمجھیں گے۔ ایک اور صارف نے سوال کیا کہ والد کون ہے اور بیٹا کون؟
سائنسی کامیابیاں اور جین تھراپی:
جانسن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سائنسی طور پر بڑھاپے کے عمل کو اس حد تک سست کر دیا ہے کہ وہ ہر 19 ماہ بعد اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ یہ کامیابی انہوں نے فولس سٹاٹن جین تھراپی کے ذریعے حاصل کی، جو ابتدائی طور پر چوہوں پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔ اس تھراپی سے جانسن کے پٹھوں میں سات فیصد بہتری آئی اور فولس سٹاٹن کی مقدار میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔
جدید تھراپی کے تجربات
جون میں جانسن نے ایک اور جدید تھراپی کا تجربہ کیا جس میں انہوں نے 30 کروڑ نوجوان سویڈش بون میرو مزن کیمل سٹیم سیلز کے ٹیکے کو کندھوں، کولہوں اور جوڑوں میں لگوایا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ نیند، خوراک اور ورزش بنیادی نکات ہیں اور جدید ترین طریقے جوان بننے کے امکانات کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔
ماضی کا غیر صحت مند طرز زندگی:
جانسن نے بتایا کہ ماضی میں ان کا طرز زندگی بہت غیر صحت مند تھا۔ شام کو سات بجے تناؤ کم کرنے کے لیے کھانا کھانا ان کے وزن میں اضافہ اور نیند کی خرابی کا باعث بنا۔ لیکن اب انہوں نے ایسا نظام وضع کیا ہے جو ان کی بہتر دیکھ بھال کرتا ہے اور زندگی میں بہتری لاتا ہے۔
عمر میں اضافے کی رفتار کو کم کرنا:
جانسن کا کہنا ہے کہ اگر آپ بہتر انداز میں اپنی دیکھ بھال کرتے ہیں تو آپ عمر میں اضافے کی رفتار کو کم کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کام کرنے لائق ہیں اور اگر جانفشانی سے انجام دیے جائیں تو عمر میں اضافے کی رفتار اور مجموعی صحت میں بامعنی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔