جنوبی کوریا(چودھری شوکت علی سے)جنوبی کوریا کے شہر ہواسنگ میں بیٹری کی فیکٹری میں آتشزدگی،اطلاعات کے مطابق 22 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ جن میں 2 کورین اور 20 غیر ملکی شامل ہیں۔اموات میں اضافےکاخدشہ ہے۔ مرنے والوں میں 7 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔ریسکو پولیس کے علاوہ دیگر امدادی کاروائیاں کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔رواں سال کا سب سے بڑاحادثہ جس میں 20سے زائد اموات ہوچکی ہے مزید اموات کا خطرہ۔آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہیں ہوسکی تحقیق جاری ہے۔فیکٹری کے اندر سے تقریباً 20 لاشیں دریافت ہوئیں ہے آگ 24 تاریخ کو صبح 11 بجے کے قریب لگی جو کٹی گھنٹے جاری رہی. بتایا جاتا ہے کہ عمارت کی بلڈنگ 3 کی پہلی منزل پر موجود تمام ملازمین کو باہر نکال لیا گیا تھا تاہم دوسری منزل پر موجود زیادہ تر ملازمین بچ نکلنے میں ناکام رہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مرنے والے ان 23 لاپتہ افراد میں شامل ہیں جن کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے. اس وقت 7 مرد، 15 خواتین اور 1 نامعلوم شخص لاپتہ ہے۔ ان میں سے 20 سے زائد غیر ملکی کارکن پائے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگ بجھانے میں دشواری ہو رہی ہے۔ لتیم پلاسٹک کیمیکل بیٹریوں کی تیاری کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل تھا۔ فیکٹری مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکی ہے. لیتھیم آئن بیٹریوں اور ہائیڈرو فلورک ایسڈ گیس کی وجہ سے فائر فائٹرز کے لیے آگ میں داخل ہونا مشکل تھا۔ آگ لگنے کے وقت عمارت 3 کی دوسری منزل پر 35000 سے زائد بیٹریاں محفوظ تھیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days