انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی فائنل فور میں جگہ بنا لی

نارتھ ساؤنڈ(چودھری اشرف سے) انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی فائنل فور میں جگہ بنا لی،، جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔بارش بھی میزبان ویسٹ انڈیز کو میگا ایونٹ سے باہر ہونے سے نہ بچا سکی۔گروپ ون میں بھارت اور آسٹریلیا میں آج جوڑ پڑے گا۔ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے گروپ ٹو کےآخری میچ میں ویسٹ انڈیز نےپہلے کھیلتے ہوئےمقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ روسٹن چیز 52۔کائل مئیر 35 اور آندرے رسل 15رنز بنا کر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے تین۔ربادہ۔مہاراج۔جینسین اور مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
جنوبی افریقہ کومطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پندرہ رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اس دوران بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا بارش تھمنے پر جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت سترہ اوورز میں 123۔رنز کا ہدف دیا گیا جو جنوبی افریقہ نے بیس ویں اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔اسٹویس 29۔کلاسن 22۔اور مارکرم 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔روسٹین چیز نے تین۔آندرے رسل اور الازری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں .سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں آج شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہونگی۔جبکہ گروپ ون کا آخری میچ افغانستان اور بنگلہ دیش منگل کی الصبح ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں