جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کوک کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سو شکار مکمل

نارتھ ساؤنڈ(چودھری اشرف سے)افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کوک کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سو شکار مکمل .ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے.ڈی کوک نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے راؤمن پاوول کا کیچ کرکے عبور کیا.ڈی کوک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے 100 شکار میں 82 کیچز اور 18 اسٹمپنگ شامل ہیں۔بھارت کے سابق وکٹ کیپر ایم ایس دھونی 91 شکار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں