بارباڈوس(چودھری اشرف سے)انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکہ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی،، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے بعد کرس جورڈن نے بھی ہیٹرک کی۔ پیر کی الصبح میزبان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ٹکرائیں گے. ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے مقابلے جاری۔امریکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19۔ویں اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نتیش کمار 30۔کورے اینڈرسن 29۔اور ہرمیت سنگھ 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کرس جورڈن نے ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹیں حاصل کیں۔جورڈن سے پہلے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے رواں ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی،، سیم کرن اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی .انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دس ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کرلیا۔کپتان جوز بٹلر نے 83 اور فل سالٹ نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سپر ایٹ مرحلے میں اگلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوڑ پڑے گے.
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days