کنگز ٹائون (چودھری اشرف سے)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔افغانستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8۔رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پہلے سیمی فائنل میں 26۔جون کو جنوبی افریقہ افغانستان میں جوڑ پڑے گا۔کنگز ٹائون ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آخری گروپ میچ فغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5۔وکٹوں کے نقصان پر 115۔رنز بنائے۔عبدالرحمن گرباز 43۔راشد خان 19 اور ابراہیم زادران 18۔رنز بنا کر نمایاں رہے بنگلہ دیش کے راشد حسین نے تین۔مسفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو ابتدا میں ہی دو وکٹیں گرنے سے مشکلات نے گھیر لیا اور بار بار بارش سے میچ روکا گیا اور پھر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کے ہدف دیا گیا اور بنگلہ دیش ٹیم 105رنز پر ڈھیر ہوگئی.لٹل داس 54 رنز بنا کر ناقابل تسخیر رہے اور چار کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان راشد خان اور نوین الحق نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 26۔جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان جبکہ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 27۔جون کو ہوگا۔فائنل دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 29۔جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days