لندن: وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانوی جیل سے رہا کر دیا گیا

لندن(مجتبی علی شاہ ) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانوی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جولین اسانج لندن کے سٹین سٹیڈ ائرپورٹ سے روانہ۔ وکی لیکس کی سوشل میڈیا پر تصدیق .جولین اسانج کو لندن کی ہائی سیکیورٹی جیل بیل مارش میں رکھا گیا تھا . جولین اسانج نے 1901 دن جیل میں گزارے، گزشتہ شام ائروپورٹ سے آسٹریلیا روانہ ہوئے. وکی لیکس کے بانی کو لندن ہائی کورٹ نے رہائی دی. وکی لیکس نے حکومتوں کی کرپشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا .برطانوی اخبار کے مطابق جولین امریکہ کی جاسوسی قانون کی خلاف ورزی کے جرم کا اعتراف کریں گے .برطانوی اخبار کے مطابق 52 سالہ جولین امریکی خفیہ دستاویزات حاصل کرنے کی سازش کا اعتراف کریں گے . برطانوی اخبار کے مطابق جولین اسانج کو ڈیل کے تحت آسٹریلیا ان کی فیملی کے ہمراہ رہنے دیا جائے گا۔ جولین کو بدھ کے روز جزائر شمالی ماریانا کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی.آسٹریلیا کے سفیر بھی جولین اسانج کے ہمراہ سفر کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں