ٹرینیڈاڈ ٹوباگو(چودھری اشرف سے)جنوبی افریقہ نے افغانستان کو بآسانی 9۔وکٹوں سے ہرا کر پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پروٹیز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے ان فارم افغانستان کی بیٹینگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔میگا ایونٹ میں حیران کن نتائج دینے والی افغانستان چوکرز جنوبی افریقن سے مات کھا کر باہر ہوگئی.ٹرانیڈاڈ ٹوباگو ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا۔افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔پروٹیز کی بائولنگ کے سامنے افغانستان کے بیٹرز خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ کر پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 12۔ویں اوورز میں 56۔رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔افغانستان کے عمر زئی کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا جنوبی افریقہ کے جینسن اور تبریز شمسی نے تین تین جبکہ ربادہ اور نورٹجی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 9 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی .ہینڈرکس 29 اور کپتان مارکرم23 رنز بنا کر ناقابل تسخیر رہے۔جنوبی افریقہ نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جیت کر خود کے چوکرز ہونے کا داغ بھی دھو دیا۔ اب دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے جنوبی افریقہ کا فائنل 29۔جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔

