55سالہ ٹیلر پیری، ٹام کروز، شاہ رخ اور جانی ڈیپ سے بھی زیادہ امیر اداکار ہیں

ایک فلم سیریز کی کامیابی کے بعد ٹام کروز اور شاہ رخ خان سے بھی زیادہ امیر اداکار سامنے آگیا، کیا آپ اسے جانتے ہیں؟

ٹام کروز، جانی ڈیپ، ڈیوائن جانسن اور شاہ رخ خان کئی برسوں سے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں لیکن اس سب کے باوجود اُن کی(انفرادی) دولت اس امیر ترین اداکار سے کم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے اس امیر ترین اداکار کی عمر، 57 سالہ شاہ رخ خان اور 62 سالہ ٹام کروز سے کم ہے، لیکن دولت میں وہ ان دونوں سپر اسٹارز سے بہت آگے ہے۔

55 سالہ ٹیلر پیری دولت میں شاہ رخ خان اور ٹام کروز ہی نہیں بلکہ سابقہ ریسلر اور اداکار ڈیوائن جانسن (راک) اور جانی ڈیپ سے بھی بہت آگے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر پیری کی دولت 1 اعشاریہ 4 بلین ڈالرز (پاکستانی روپے میں 38 ہزار کروڑ) ہے۔

ٹیلری پیری اداکار کے ساتھ فلمساز اور رائٹر بھی ہیں، ان کی دولت سے متعلق کئی عالمی میگزین نے بھی لکھا ہے، جو دنیا کے کسی بھی مرد اداکار سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے مقابلے میں سپر اسٹار ڈیوائن جانسن 890 ملین ڈالرز، شاہ رخ خان 870 ملین ڈالرز، ٹام کروز 800 ملین ڈالرز کے مالک ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں