5G اسپیکٹرم نیلامی مکمل،507MHz480 ملین ڈالر میں فروخت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا، جس میں کل 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم 507 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ اس نیلامی کے تیسرے راؤنڈ میں ملک کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیاں زونگ، جاز اور یوفون نے 2600 میگا ہرٹز کے اہم بینڈ کیلئے سخت مقابلہ کیا۔

“نیلامی کے نتائج کے مطابق”
زونگ نے 110MHz،یوفون نے 180MHz،جاز نے 190MHz اسپیکٹرم حاصل کیا۔

“فروخت شدہ بینڈز اور قیمتیں”
700 MHz: $32.5m
1800 MHz: $16.8m
2100 MHz: $70m
2300 MHz: $10m
2600 MHz: $12.5m فی بلاک
3500 MHz: $6.5m فی بلاک

ٹیلی کام کمپنیوں کو کم از کم 100 MHz حاصل کرنا ضروری تھا۔ جاز نے سب سے زیادہ اسپیکٹرم خریداجس میں 5G کے قابل بینڈ کیساتھ ساتھ طویل فاصلے کے ٹیلیفون سروسز کیلئےاستعمال ہونیوالی فریکوئنسی بھی شامل تھی۔

جاز نے 700 MHz میں 20MHz، 2300 MHz میں 50MHz، 2600 MHz میں 70MHz اور 3500 MHz میں 50MHz اسپیکٹرم خریدا۔ یوفون نے 2600 MHz میں 60MHz اور 3500 MHz میں 120MHz، جبکہ زونگ نے 2600 MHz میں 60MHz اور 3500 MHz میں 50MHz حاصل کیے۔

“5G ٹیسٹ اور خدمات”
جاز کے CEO عامر ابراہیم نے اعلان کیا کہ 180 ٹاورز پر 5G ٹیسٹ ٹرائلز جلد دستیاب ہونگے اور 700 MHz اسپیکٹرم دیہی اور کم آبادی والے علاقوں میں خدمات کی توسیع کیلئے استعمال کیا جائیگا۔

“حکومتی اقدامات”
نیلامی کی تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، سابق وزیر IT سید امین الحق اور قومی اسمبلی کی IT اور ٹیلی کام کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ نیلامی ملک کو نئے معیشتی دور میں لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی اور فاسٹر، چیپر، بیٹر انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔

آئی ٹی کی وفاقی وزیر شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 5G کے ساتھ ساتھ 4G کی کوالٹی میں بھی بہتری آئے گی۔ پاکستان کی اسپیکٹرم دستیابی بنگلہ دیش کے مقابلے میں کم ہے، اور یہ نیلامی ملک کی اسپیکٹرم دستیابی کو دوگنا کرے گی۔ 5G سب سے پہلے پانچ بڑے شہروں میں پانچ سے چھ ماہ کے اندر متعارف کرائی جائیگی۔

“دیگر اقدامات”
حکومت سیٹلائٹ انٹرنیٹ، بین الاقوامی کیبل سسٹمز اور ملک بھر میں فائبر نیٹ ورک کے ذریعے کنیکٹیویٹی بہتر بنا رہی ہے۔ رائٹ آف وے چارجز ختم کر دیے گئے ہیں، جس سے انٹرنیٹ کی قیمت کم اور معیار بہتر ہوگا۔