69 فیصد پاکستانی بہویں ساس سے خوش اور مطمئن ہیں: گیلپ سروے

گیلپ پاکستان کے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔معروف ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آراء جاننے کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش اور مطمئن ہیں، انہوں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط قرار دیا ہے۔

14 فیصد خواتین نے جواب دینے سے انکار کردیا اور بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے ساس کے تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار دیا جبکہ 11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کی اور رشتے کو کمزور کہا۔

ساس کے ساتھ تعلق کو 30 سال تک کی عمر کی 80 فیصد بہوؤں نے مثالی قرار دیا، البتہ 50 سال سے زائد عمر کی 50 فیصد بہوؤں نے کمزور رشتے کی شکایت کی۔

سروے میں ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کہنے والوں میں دیہی اور 30 سال کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ رہی۔ دیہات میں 72 فیصد اور شہروں میں 64 فیصد بہوؤں نے تعلق کو مضبوط کہا۔

پاکستان میں مخالف سیاسی جماعتوں کے حامی افراد کے درمیان شادی مشکل ہو گئی، گیلپ سروے
مجموعی طور 52 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ساس بہو کے تعلق کو مضبوط جبکہ 27 فیصد نے کمزور کہا، 19 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں