70 سال کی عمر میں جوان رہنے کیلئے 40 کی عمر میں کیسی غذا کھانی چاہیے؟

غذا پر کی گئی ایک نئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 40 سال کی عمر میں استعمال کی گئی غذا 70 سال کی عمر میں جا کر جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔

شکاگو میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد 40 سال کی عمر کے بعدصحت مند غذا کا استعمال کرتے ہیں ان کی 70 سال کی عمر میں جسمانی اور ذہنی صحت مضرِ صحت غذا استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق 40 سال کی عمر کے بعد اگر متوازن اور صرف صحت بخش غذا کا استعمال شروع کر دیا جائے تو 70 سال کی عمر میں صحت مند بڑھاپے کے مواقع 43 فیصد سے 84 فیصد تک زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے ڈائیٹ پر کی جانے والی متعدد تحقیقات و درج بالا تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی کی نرس ہیلتھ اسٹڈی میں شامل ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔

ان تحقیقات کا دورانیہ 30 سال پر محیط ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں