لاہور ( بیورو رپورٹ ) پاکستان کے 73 سالہ بزرگ نسیم الدین نے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑ کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ریکارڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ نسیم الدین کو ایک منٹ میں 150 اخروٹ توڑنے تھے لیکن انہوں نے ٹیبل پر موجود تمام اخروٹ صرف 50 سیکنڈ میں ہی توڑ ڈالے۔ واضح رہے نسیم الدین کے پوتے محمد ابراہیم 6سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ بیٹا راشد نسیم اب تک 125 عالمی ریکارڈ پاکستان کےنام کر چکے ہیں۔ واضح رہے نسیم الدین ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں اور لوہے کے دروازے اور کھڑکیاں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں.
ریکارڈ کے بعد نسیم الدین کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو کسی قسم کی کوئی سپورٹ حاصل نہیں بس ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند ہو بیٹے کو دیکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا شوق ہوا پھر پوتے اور پوتی نے ریکارڈ بنایا تو جزبہ اور بھی جوان ہوگیا بھرپور محنت کی اور اپنا ریکارڈ پاک فوج کے نام کرتا ہوں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا میرا جذبہ اس عمر میں جوان ہے ملک و قوم کو جب بھی ضرورت پڑی حاضر ہوں۔


