8 فروری کے الیکشن پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہورہی، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہورہی، وہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کہاں ہے؟ کسی کو اس کا خیال آیا؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان میں جو الیکشن ہوئے اس سے پہلے ایک ماحول بنایا گیا، ہمارے امیدواروں کو تنگ کیا گیا گرفتار کیا گیا حبس بے جا میں رکھا گیا، الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ پہلے دن سے ہی مشکوک رہا۔

رؤف حسن نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ یے اس کی عزت کی جائے، کیا چیف الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ ایسا ہے کہ اس ادارے کی عزت کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری پٹیشن 4 ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ہماری پٹیشن کا ذکر بھی کیا جو بنیادی حقوق سے متعلق ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں