راولپنڈی : 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوگئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کیسز میں دو گواہوں نے عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اورعمرتنویر بٹ نےدرخواست جمع کرائی، جس میں کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کےسامنے یا تحریری نہیں دیا۔جس کے بعد انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کوریکارڈکا حصہ بنا لیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ مجھ سے منسوب ایک سوچونسٹھ کا بیان بالکل جھوٹ ہے، دس بار کہوں اس سے میرا کچھ لینا دینا نہیں،جس سیاست میں بانی پی ٹی آئی نہیں وہ سیاست کسی کام کی نہیں۔عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بیان سے ان کاکوئی تعلق نہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک کی میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں 9مئی کے 14 مقدمات کی سماعت ہوئی، آج وکلا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت جیل انتظامیہ کے رویے پر تفصیلی آرڈر جاری کرے گی.
وکیل کا کہنا تھا کہ 9مئی کے مقدمات میں اہم پیشرفت یہ ہے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوئے،واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے 164کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے جسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا.