9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا شامل تفتیش ہونے سے انکار

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کرنا تھی لیکن وہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش نہیں ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کےلیے متعدد پیغامات بھجوائے گئے، بانی پی ٹی آئی وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر بضد رہے۔لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا تھا۔لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کر رہے تھے، ٹیم میں فارنزک ماہرین بھی شامل تھے۔بانی پی ٹی آئی لاہور میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ان کا جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں