لندن:ہائوس آف لارڈز میں” پاکستان میں جمہوریت کودرپیش خطرات” کے موضوع پر مُباحَثَہ

لندن:ہائوس آف لارڈز میں پاکستان میں جمہوریت کودرپیش خطرات کے موضوع پر مُباحَثَہ ہوا ہے.جس میں برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل،لارڈ حنان،لارڈ طارق محمود،ممبربرٹش پارلیمنٹ ناز شاہ اورسرورباری سمیت 40 سے زائد رکن برطانوی پارلیمنٹ نے مباحشہ میں شرکت کی. پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سید زلفی بخاری اورشاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی شریک تھے.

لارڈحنان نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ الیکشن شفاف نہیں تھے.نازشاہ کاکہناتھا کہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہاں جمہوریت کو مضبوط دیکھناچاہتے ہیں.زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فوج اور منتخب حکومت کےمابین اچھے تعلقات پاکستان کیلئے بہتر ہیں.زلفی بخاری کامزید کہناتھا کہ ایسا تاثردیاگیا کہ جیسے کوئی پاکستان کے خلاف پروگرام کیا جارہاہے.

مہر بانو قریشی نے اپنی 15منٹ کی تقریر میں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں پیش آنیوالی مشکلات کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ان کی پارٹی سے انتخابی نشان لے لئے گئے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کوآزاد حیثیت میں الیکشن لڑناپڑا.پاکستانی انتخابات کا غیرجانبدرانہ آڈٹ ہون انتہائی ضروری ہے.ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ورکرزنہ حق جیلوں میں ڈالاگیاہے.بانی پی ٹی آئی کومختلف ناجائز مقدمات میں جیل میں رکھاہوا ہے جوانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں