ATU Local 1573 کی ممکنہ ہڑتال،برامپٹن ٹرانزٹ کی سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

برامپٹن،اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)برامپٹن اس وقت Amalgamated Transit Union Local 1573 کے ساتھ ایک معاہدے پر بات چیت کے مرحلے میں ہے، جو برامپٹن ٹرانزٹ کے ملازمین کے حقوق اور خدمات کا احاطہ کرتا ہے۔ ATU Local 1573 جمعہ 23 مئی 2025 سے قانونی طور پر ہڑتال پر جا سکتی ہے۔

اگر ہڑتال کی نوبت آتی ہے توبرامپٹن ٹرانزٹ کی تمام بس سروسز عارضی طور پر بند ہوں گی۔کوئی بھی بس سڑک پر نہیں چلے گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ متبادل سفری انتظامات پہلے سے کر لیں۔

برامپٹن اس امر کا خواہاں ہے کہ ایک منصفانہ، کثیر المدتی معاہدہ طے پائے جو ATU کے قیمتی کردار کو تسلیم کرے، اور ساتھ ہی برامپٹن کے ٹیکس دہندگان کیلئے مالیاتی توازن کو یقینی بنائے۔

برامپٹن اور ATU Local 1573 ہڑتال سے بچنے اور باہمی رضامندی سے معاہدہ کرنے کیلئےپرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں