برامپٹن (ریحان الحق سے )کینیڈا میں کمیونٹی اور کھیل کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنیوالے بزنس ایمبیسیڈر برامپٹن اور بانی و ڈائریکٹر برامپٹن سپر لیگ (BSL) اور کینیڈا سپر لیگ (CSL) محمد شعیب نے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مقامی، صوبائی اور وفاقی سطح کے نمایاں رہنماؤں نے شرکت کی۔

محمد شعیب نے اپنے بیان میں کہا کہ افطارڈنر میں شرکت کرنے والے تمام معزز رہنماؤں، شراکت داروں اور کمیونٹی ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تقریب میں برامپٹن، کیلڈن اور مسی ساگا کے میئرز، وفاقی وزرا، پارلیمانی اراکین (MPs)، صوبائی اراکین (MPPs) اور برامپٹن، مسی ساگا، کیلڈن، ایجیکس، وِٹبی، ٹورنٹو اور ملٹن کے متعدد کونسلرز نے بھی شرکت کی جن میں لبرل پارٹی کی رہنمابونی کرومبی، سونیاسدھو،اقراخالد، شفقت علی،شیرف صباوی،دیپک آنند،پیٹرک براؤن،ناصرشاہ ، مظہرشفیق،اشرف خان لودھی، مونیکا،گیتی آرا، احسن ضیا،حیدرعلی،خالدعلوی،راجہ شفیق،نسیم شاداورراجہ شفیق شامل تھے.

محمد شعیب نے کمیونٹی کے مسلم رہنماؤں، میڈیا نمائندوں اور دیگر کمیونٹی لیڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے قیمتی اسپانسرز اور شراکت داروں سکائی ٹیک ہوم کمفرٹ،پروٹیک مکینیکل،پان ہٹ اور باباپیزا کا بھی ذکر کیا جنہوں نے برادری کی ترقی اور کھیل کے ذریعے اتحاد کے ویژن کی حمایت کی.
محمد شعیب نےمزید کہا کہ برمپٹن سپر لیگ (BSL) اور کینیڈا سپر لیگ (CSL) کے ذریعے کمیونٹی کو اتحاد، قیادت اور کھیل کی طاقت کے ذریعے مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رہے گا۔یہ پروگرام کمیونٹی قیادت، کھیل کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم اقدام قرار دیا گیا۔

