DonateDirectly.comکے فائونڈنگ ممبرکے طورپرہماراساتھ دیں:اقرارالحسن

مشہورٹی وی اینکراقرارالحسن نے گزشتہ روزخالص پکوان باسمتی کے تعاون سے ہونے والی ایک فنڈریزنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ DonateDirectly.com ایک ایساپلیٹ فارم ہے کہ جس میں ہم چاہتے ہیں کہ آپ سب فائونڈنگ ممبرکے طورپرہماراساتھ دیں۔تھوڑی دیرکیلئے ذراخشک گفتگوہوگی دوچارمنٹ پھر اس کے بعدسوالات ہونگے پاکستان کے بارے میں ،پاکستان کی سیاست کے بارے میں چف چف کے بارے میں سوالات بھی ہونگے۔

میں پچھلے پندرہ بیس سالوں سے اللہ تعالیٰ سے ذمہ داری لگائی ہے کہ سوشل ایولزیامعاشرتی پاکستان کوایکسپوزبھی کررہے ہیں بے نقاب کررہے ہیں کہ ساتھ ساتھ مثال کے طورپرجیسے ہم نے دس یابارہ سال کی بچی کوجسم فروشی کے اڈے سے بازیاب کروایاتوہمیں اس کے رزق کیلئے ،اس کی فیملی کوسپورٹ کرنے کیلئے بھی ہمیں کچھ کام کرناپڑاوہاں سے یہ کام شروع کرناپڑا۔آپ کویادہوگاکہ جب روہنگیامسلمانوں کامعاملہ عروج پرتھاتوہمیں روزانہ وہاں سے بڑی خطرناک ویڈیوزاورتصاویرموصول ہوتی تھیںکہ برمامیں مسلمانوں پربہت ظلم ہورہاہے ۔

عین اس وقت جب یہ آگ اپنی پیک پرتھی تومجھے برماجانے کااتفاق ہواتوپاکستان کاشایدمیں واحدصحافی تھاجووہاں گیااوربڑی مشکل سے سٹیٹ سے چھپتے چھپاتے ان علاقوں میں پہنچاجہاں مسلمانوں پرظلم کیاجارہاتھاان کی بستیاں جلائی جارہی تھیں وہاں ہم نے نہ صرف کوریج کی بلکہ وہاں امدادبھی پہنچائی ۔اسی طرح ترکی میں جب زلزلہ آیاتووہاں بھی کوریج کرنے کاموقع ملااورامدادپہنچائی ۔شامی مہاجرین جوترکی کے بارڈرکے قریب کی کوریج کی اورامدادبھی پہنچائی ۔اسی طرح پاکستان میں جب سیلاب آیاتووہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوریج کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

پندرہ بیس سالوں کے اس سارے سفرمیں ایک بات جومیرے سامنے آئی کہ پاکستان سے باہررہنے والے بلکہ جوپاکستان میں رہتے ہیں وہ مددکرناچاہتے ہیںبلکہ مددکرتے ہیں اوربہت زیادہ بڑھ چڑھ کرمددکرتے ہیں مگرکچھ سوالوں کے ساتھ کچھ خدشات کے ساتھ کہ کیایہ امدادمستحقین تک پہنچے گے یاپوری پہنچ پائیں گے ۔ہم جانتے ہیں کہ مختلف تنظیمیں ہیں ان کی اپنی تنخواہیں ہیں سفری اخراجات ہیں ان کے ہیڈآفس ہیں ان کے فیلڈآفس ہیں ۔اس لئے بہت سے لوگوں کے سوالات ہوتے ہیں کہ کیاہمارے پیسے پاکستان پہنچ سکیں گے یامنی لانڈرنگ کے معاملات تونہیں ہونگے ۔

یہ بات میں ہرروزسوچتاتھاکہ اس پرکام کیاجائے کہ ایساکیاجائے کہ ڈائریکٹ ہوجائے دینے والے اورلینے والے یعنی ان دونوں کے درمیان سے تیسراآدمی نکل جائے ۔توہم نےDonateDirectly.com پرکام کیایعنی یہ سادہ ساہے یعنی جس شخص کی ویڈیوآپ تک پہنچی ہے جومددکامستحق ہے تویہ رقم ڈائریکٹ اس شخص کے اپنے اکائونٹ میں جائے جوامدادکاحقدارہے یعنی اس کے بنک اکائونٹ ،جازکیش میں یاایزی پیسہ اکائونٹ میں جوامدادلینے والے شخص کے نام پرہواس میں دینے اورلینے والے شخص کے علاوہ اورکوئی شامل نہ ہو۔یہ سارامعاملہ انتہائی ٹرانسپرنٹ ہوگاظاہرہے کہ آپ خوداس شخص جس کی ویڈیونے آپ کومتاثرکیاآپ خوداپنے اکائونٹ سے اس کے اکائونٹ میں رقم ٹرانسفرکررہے ہیں اوریہ رقم 100فیصداس کے اکائونٹ میں منتقل ہوگی ۔

آپ کواس کاپورایقین ہے کیونکہ اس کے فالواپ ویڈیوزبھی آپ کوبھجوائی جائینگی ۔آپ سب کویادہوگاکہ رمضان ٹرانسمیشن میں مرحوم جنیدجمشیدبھائی نے ایک سگمینٹ شروع کروایاجس میں ہم ایسے لوگوں کوسیٹ پربلواتے تھے جومعاشرے کے ستائے ہوئے ہوتے تھے یاوہ جن پرکوئی ظلم کیاگیاہو۔ایک خاتون نے ہم سے رابطہ کیااوربتایاکہ کیسے اس کے بیٹے اوربہونے انہیں گھرسے نکال دیااورجب وہ گھرسے نکلیں توان کے ساتھ ان کی جوان بیٹی بھی تھی توانہوں نے اپنی بیٹی کوایدھی ہوم میں بھجوادیااورخوددربدرکی ٹھوکریں کھارہی تھیں.

ہم نے ان خاتون کوبراہ راست نشرہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں مدعوکیاتوانہوں نے بتایاکہ میں اپنی بیٹی سے تین سے سال سے مل نہیں سکی جس پرہم نے فیصل ایدھی سے رابطہ کیاتووہ خوداس خاتون کی بیٹی کولیکرسیٹ پرآگئے جواس خاتون کیلئے سرپرائزتھا۔میں نے اس روزاللہ کے حضورنوافل اداکئے اورشکراداکیاکہ اس نے مجھ سے ایسانیک کام کروایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں