G7 نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر تنقید کی ہے۔
گروپ آف سیون (جی 7) کی بڑی جمہوریتوں کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کو توسیع دینے کے اسرائیل کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ “امن کے مقصد کے لیے نقصان دہ” ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں پانچ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے، تین نئی بستیاں قائم کرنے اور وسیع اراضی پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جی سیون میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، فرانس، جرمنی اور اٹلی شامل ہیں۔ گروپ نے اس اقدام کی مذمت کی اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم دو ریاستی حل کی بنیاد پر دیرپا اور پائیدار امن کے لیے اپنے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی کو تمام باقی ماندہ ٹیکس ریونیو جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنا “علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے۔