ایئرلائنز کی انٹرنیشنل تنظیم(IATA) نے حکومت پاکستان سے ٹکٹوں پر اضافی ٹیکس واپس لینے کے لیے وزرات خزانہ کو خط لکھ دیاہے.
تنظیم نے حکومت پاکستان سے ٹیکس اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بین الاقوامی ہوائی سفر کے ٹکٹس پر ٹیکس میں اضافے کے سلسلے میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا)نے تشویش کا اظہارکیاہے.
پاکستان میں حالیہ بجٹ میں اچانک بین الاقوامی ہوائی سفر کے ٹکٹس پر ٹیکسوں میں 150 فی صد تک اضافہ کیا ہے.اس عمل سے پاکستان کے لیے ہوائی سفر اور سیاحت میں کمی ہوگی۔قانون کے مطابق ٹکٹس پر ٹیکس میں اضافے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو چند ماہ قبل اعتماد میں لینا لازمی ہوتا ہے.فضائی سفر کے ٹکٹ پر عجلت میں ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کو حکومت پاکستان فوری واپس لے۔ٹیکس شرح بڑھنے سے ٹریول ایجنٹس اور ایئر لائن کا کاروبار متاثر ہوگا.ٹیکس میں اچانک اضافہ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔