IBA پنجاب یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کینیڈا کی سنی بروک ہسپتال کے ساتھ شراکت

ٹورنٹو، کینیڈا (نمائندہ خصوصی)IBA پنجاب یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کینیڈا نے سنی بروک ہسپتال کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک مؤثر اقدام کیا ہے۔ پورے کینیڈا کے اراکین، جن کی بڑی تعداد گریٹر ٹورنٹو ایریا میں موجود ہے، اس ایسوسی ایشن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس اہم ایونٹ کی اسپانسر شپ نے ایسوسی ایشن کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ وہ اپنی کمیونٹی پر مثبت سماجی اثرات مرتب کرنے کیلئے مستقل سرگرم ہیں۔

IBA PU Alumni Canada ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ایک منتخب بورڈ کی قیادت میں کام کرتی ہے۔ بورڈ کے چیئر نے فعال شہریت کمیٹی کی خدمات کو سراہا، جو کمیونٹی کیلئےمسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدار دنیا بھر کے بزنس اسکولوں کے مشن کے عین مطابق ہیں، جو اپنے فارغ التحصیل طلباء سے اُمید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی کمیونٹیز پر مثبت سماجی اثرات ڈالیں۔

ایسوسی ایشن نے نہ صرف سنی بروک ہسپتال کے ساتھ بلکہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز، ملٹن حلال فوڈ بینک اور ساکینہ ہومز جیسے اہم اداروں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔ ان تمام سرگرمیوں کا مقصد معاشرتی خدمت کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانا اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔
کمیونٹی لیڈرز اور مقامی حکومتی عہدیداروں نے IBA PU Alumni Canada کی ان خدمات کو بھرپور طریقے سے تسلیم کیا ہے، اور اس کے گریجویٹس ہمیشہ اپنی کمیونٹیز پر مثبت اثر ڈالن کیلئےکوشاں رہتے ہیں۔
یہ تمام اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ معاشرتی اثرات کی تشخیص کس طرح کمیونٹی تنظیموں اور صنعت کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو فروغ دے سکتی ہے، اور یونیورسٹیوں کو طلباء کیلئے حقیقی دنیا کی عملی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس کے نتیجے میں طلباء نہ صرف اپنی تعلیم مکمل کرتے ہیں بلکہ معاشرتی بھلائی میں بھی براہ راست تعاون کرتے ہیں۔ بزنس اسکولوں کا ہمیشہ سے ہی معاشرتی تشکیل میں اہم کردار رہا ہے، اور یہ اقدامات اس مشن کو مزید تقویت دیتے ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے آپ ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں:www.ibapuac.ca

اپنا تبصرہ لکھیں